کوہاٹ جیل ہسپتال کے لئے ادویات کی بڑی کھیپ جیل حکام کے حوالے

کوہاٹ جیل ہسپتال کے لئے ادویات کی بڑی کھیپ جیل حکام کے حوالے

ؒ پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کیپٹن (ر)عبدالرحمن نے اورسائیٹ کمیٹی کے رکن سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ کیا اور جیل حکام کو جیل ہسپتال کے لئے ادویات کی بڑی کھیپ حوالہ کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوورسائیٹ کمیٹی کے ارکان نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کوہاٹ جیل کا دورہ کیاتھاجس کے دوران انہوں نے جیل ہسپتال میں ادویات کی کمی محسوس کی تھی لہٰذا اسی دورے کے تسلسل میںآج ادویات جیل ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسی دورے کے نتیجے میں جیل حکام کو3 نئے واٹر ٹینک بھی دئیے گئے ہیں جبکہ جیل ہسپتال میں ڈاکٹراوردوسرے طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر