شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کو افغان صدر کی جانب سے صدارتی ایوارڈ پیش

شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کو افغان صدر کی جانب سے صدارتی ...

پشاور( پ ر)اسلامیہ کالج پشاور ،پشتو کے ممتاز، شاعر ، دانشور اور شعبۂ پشتوکے چیئرمین ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کو گذشتہ روز ان کی علمی ، ادبی اور ثقافتی خدمات پرافغانستان کے صدر ، ڈاکٹر اشرف غنی کی جانب سے افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے صدارتی ایوارڈ پیش کیا۔ پختو کلچر میوزیم پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب جسمیں دونوں ممالک کی علمی اور ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد اور ڈین اورینٹل لینگو یجیزاور سوشل سائینسز پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے اس کوعلم دوستی اور ادب دوستی سے تعبیر کیا اور اپنی یونیورسٹی کے اُستاد کو اُن کی خدمات کے سلسلے میں نوازنے پر اور پشتو زبان وادب کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے لئے افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر