چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم کیسزکی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی آج ہو گی جبکہ زلفی بخاری کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کے تقرر پر بھی سماعت ہوگی،پنجاب کی 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سماعت ہوگی جبکہ نجی اسپتالوں میں مہنگا علاج،ایل ڈی اے ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس کی بھی سماعت آج ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور