وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود درخواست پر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے شہریوں کو سول نافرمانی پر اکسایا تھا، اس لیے وہ پارلیمنٹ کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔مزید کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولا اور گیٹ توڑے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان نے ملکی سالمیت اور ملکی سیاسی نظام کے خلاف کام کیا، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔