وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی پراپرٹی کا جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی کی پراپرٹی پر بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا 50 فیصد ایف بی آر کو دے دیا۔انہوں نے یہ رقم 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کی مد میں ادا کی۔علیمہ خانم کے وکیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا۔