اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے اجازت دینے کا اختیارمعطل

اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے اجازت دینے کا اختیارمعطل
اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے اجازت دینے کا اختیارمعطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے اجازت دینے کا اختیارمعطل کر دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیارمعطل کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کسی بھی وزیر اعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے۔ سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر اینٹی کرپشن رولز 5، 6 اور 10 کو معطل کیا گیا ہے۔