بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے،عاصم سلیم باجوہ
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈرسدرن کمانڈعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے،افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کیلیے کام کیا ہے اس لیے ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔
کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔شاہدآفریدی ،یونس خان اوربڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظرآرہے ہیںجبکہ یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے،بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں۔ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے،سڑکیں مانگتے ہیں۔