دہری شہریت کا کیس ، زلفی بخاری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہری شہریت کے کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔
زلفی بخاری کی دہری شہریت کے باوجود انہیں وزیرا عظم کے معاون خصوصی کا عہدہ دیے جانے پران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی آج (جمعہ کو) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے زلفی بخاری اور وزیر اعظم کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ ان کے کیس کی سماعت کرے گا۔