اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹمبر مافیا اور اسمگلنگ صوبائی معاملہ بن چکا ہے،زرتاج گل

اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹمبر مافیا اور اسمگلنگ صوبائی معاملہ بن چکا ہے،زرتاج ...
اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹمبر مافیا اور اسمگلنگ صوبائی معاملہ بن چکا ہے،زرتاج گل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ جنگلات کوکاٹنے میں ٹمبرمافیاملوث ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹمبر مافیا اور اسمگلنگ صوبائی معاملہ بن چکا ہے۔

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگلات رقبہ کا صرف دو فیصد رہ گئے ہیں جبکہ عالمی سطح پر صوبوں کے اعداد و شمار تسلیم نہیں کیے جاتے۔ ٹمبرمافیا کےخلاف کارروائی کرکے ایوان کوآگاہ کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ تمام صوبوں سے درخت لگانے کا ٹارگٹ مانگا ہے۔پاکستان موسیماتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا جبکہ درخت لگانے سے18-2017 میں پاکستان اس فہرست سے نکل گیا ہے،درخت لگے نظر آتے ہیں

مسلم ن کے رہنما سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ کہا گیا خیبرپختونخوا میں بلین ٹری لگادیئے ہیں اس لیے بلین ٹری لگنے سے درجہ حرارت میں کمی ہونی چاہیئے تھی۔انھوںنے کہا کہ ایران میں 25لاکھ درخت لگائے گئے جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد