ٹانک میں بھٹے پر کام کرنے والا مزدور اپنے نام 27 گاڑیوں سے لاعلم ،ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس جاری کر دیا

ٹانک میں بھٹے پر کام کرنے والا مزدور اپنے نام 27 گاڑیوں سے لاعلم ،ایف بی آر نے ...
ٹانک میں بھٹے پر کام کرنے والا مزدور اپنے نام 27 گاڑیوں سے لاعلم ،ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس جاری کر دیا

  


ٹانک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھٹے پر کام کرنے والا ایک مزدور اپنے نام 27 گاڑیوں سے لاعلم نکلا۔ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اوتار میں بھٹے پر مزدوری کرنے والے بشیر احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 79 لاکھ 24 ہزار 375 روپے ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا اور عدم ادائیگی پر گرفتاری کی وارننگ بھی دی گئی۔بشیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور عرصے سے بھٹے پر ہی مزدوری کرتا ہے۔ اس نے پوری زندگی میں نہ تو کوئی گاڑی خریدی اور نہ ہی فروخت کی، لہذا اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں۔گذشتہ دنوں سرگودھا کے رہائشی 60 سالہ محنت کش اللہ دتہ کے نام پر بھی چار لگڑری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بھی انکشاف ہوا تھا، جو اس بات پر حیران تھے کہ انہوں نے زندگی میں سائیکل تک نہیں خریدی، وہ اچانک 4 گاڑیوں کے مالک کیسے بن گئے۔

یاد ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے اور اب تک ایسے کئی افراد کے اکاو¿نٹس میں اربوں یا کروڑوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوچکا ہے، جنہیں پیسوں کی آمد کا پتہ ہی نہیں۔ان میں کراچی کے فالودے اور رکشے والے سمیت جھنگ کا بیروزگار نوجوان بھی شامل ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ٹانک