وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ ‘سر بنی یاس فورم’ کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی میزبان ملک کی قیادت اورفورم میں شریک رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔