”وزیراعظم کو بے لگام اختیار نہیں ہے “چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس کیس میں دیئے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

”وزیراعظم کو بے لگام اختیار نہیں ہے “چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس کیس میں دیئے ...
”وزیراعظم کو بے لگام اختیار نہیں ہے “چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس کیس میں دیئے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو بے لگام اختیارات نہیں ہیں ، وہ عوام کے ٹرسٹی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار ، زلفی بخاری کے رویے پر شدید برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپناغصہ گھرچھوڑکرآئیں، آپ کسی اور کے دوست ہوں گے،عدالت کے نہیں، اٹارنی جنرل زلفی بخاری کوان کے رویے سے آگاہ کریں۔زلفی بخاری کے وکیل نے کہا کہ معاون خصوصی کاتقرر وزیراعظم کااختیارہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کوبے لگام اختیارات نہیں ہیں،وزیراعظم عوام کا ٹرسٹی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے

مزید :

قومی -