ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ،سائلین کو پریشانی کا سامنا

ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ،سائلین کو ...
ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ،سائلین کو پریشانی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے لیے آج تیسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال جاری ہے اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
فیصل آباد بار کونسل کے صدر فضل حسین کالرو نے کہا ہے کہ چنیوٹ، فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کی اشد ضرورت ہے اور سائیلین اور وکلا کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کا اعلان کیا جائے۔گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے اعلان تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ آج ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کو بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں اور مظاہرین کا کہنا ہے ہائی کورٹ بینچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔سرگودھا میں بھی آج تیسرے روز ضلع کچہری میں ہڑتال جاری ہے جب کہ عدالت کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا گیا ہے اور دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود ہے جنہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرگودھا میں وکلا نے ضلع کچہری روڈ کو بند کرکے احتجاج بھی کیا تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔