دپیکا پڈوکون کی دومرتبہ شادی کا انکشاف، شادیوں کے سیزن میں بڑی خبرآگئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی سب سے بڑی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں انجام پاگئی ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کیلئے جاری کیں تاہم شادی کے حوالے سے اب انتہائی دلچسپ انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی’ کونکنی ‘ اور ’ سندھی ‘ کے روایات کے مطابق دو مرتبہ ہوئی ، شادی کی تصاویر میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ نہایت خوش اور خوبصورت نظر آئے۔بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ روز14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آج یعنی 15 نومبر کو دونوں کی ایک بار پھر سندھی روایات کے مطابق شادی انجام پائی۔
دپیکا کا تعلق انڈو آریان قوم سے ہے لہٰذا پہلے شادی کونکنی رواج کے مطابق ہوئی جب کہ رنویر سنگھ سندھی ہیں لہٰذا دوسری بار شادی سندھی رسوم کے مطابق انجام پائی۔ یہ بات رنویر کے پاکستانی مداحوں کے لیے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگی کہ رنویر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اوران کے دادا سندر سنگھ بھاونانی پہلے کراچی میں رہتے تھے تقسیم کے وقت وہ ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔