طاہرخان داوڑ کے بعد اسلام آباد سے ایک اور اعلیٰ سرکاری افسر لاپتہ، انتہائی تشویشناک خبرآگئی

طاہرخان داوڑ کے بعد اسلام آباد سے ایک اور اعلیٰ سرکاری افسر لاپتہ، انتہائی ...
طاہرخان داوڑ کے بعد اسلام آباد سے ایک اور اعلیٰ سرکاری افسر لاپتہ، انتہائی تشویشناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور سرکاری افسر لاپتہ ہوگئے، سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایازخان گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہوئے۔

دنیا نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا، رات کو گھر فون کیا کہ دیر سے آئیں گے، ایازخان کا فون مسلسل بند ہے۔

میلوڈی مارکیٹ کے گرد نصب سیف سٹی کے کیمرے بھی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ایاز خان گزشتہ روز میلوڈی میں سی ڈی اے دفتر گیا تھا، رات کو گھر فون کیا کہ دیر سے آئیں گے، اس کے بعد غائب ہوگیا، ایاز خان کل سے لاپتہ ہیں آخری بار اپنی اہلیہ سے بات ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر سے پولیس کو درخواست موصول ہوگئی ہے، پولیس حکام نے گمشدگی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔