دپیکا پڈوکون رنویر کی دلہن بن گئی لیکن خاتون نے اس موقع پر کتنی مالیت کی انگوٹھی پہن رکھی تھی؟ جان کرآپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

دپیکا پڈوکون رنویر کی دلہن بن گئی لیکن خاتون نے اس موقع پر کتنی مالیت کی ...
دپیکا پڈوکون رنویر کی دلہن بن گئی لیکن خاتون نے اس موقع پر کتنی مالیت کی انگوٹھی پہن رکھی تھی؟ جان کرآپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور شادی کی تقریبا 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کی کومو لیک پر ہوئیں جس میں فیملی سمیت صرف قریبی لوگوں نے شرکت کی جن کی تعداد 40 کے قریب تھی ۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مداح اپنے ستاروں کی تصاویر کیلئے بھی بے قرار نظر آ رہے تھے تاہم گزشتہ روز جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرکے سوشل میڈیا صارفین کی یہ مشکل بھی حل کر دی ۔ لیکن جیسے ہی تصاویر جاری ہوئیں تو ان میں سے ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے لگی اور اس پر تبصرے بھی شروع ہوگئے ۔
اس تصویر میںخصوصی بات دپیکا کے ہاتھ میں نظر آنے والی ہیرے کی انگوٹھی تھی جو کہ منگنی پر پہنی گئی تھی اور بیش قیمتی ہے اور اب اس کی مالیت بھی سامنے آ گئی ہے جسے سن کر مداحوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

دولہا اور دلہن نے بھارت کے نامور ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے زیب تن کیے جبکہ ساتھ ہی اس ہی ڈیزائنر کی بھاری اور مہنگا ترین زیور بھی پہنا۔یاد رہے کہ یہ دونوں اداکار 17 نومبر کو بھارت واپس آئیں گے، جس کے بعد یہ بنگلور اور ممبئی میں اپنے خاندان اور دوستوں کے لیے شادی کے جشن کی تقریبات منعقد کریں گے۔

مزید :

تفریح -