6 شادیاں کرنے والا پاکستانی سیاستدان

6 شادیاں کرنے والا پاکستانی سیاستدان
6 شادیاں کرنے والا پاکستانی سیاستدان

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین روز قبل لاہور کے قبرستان سے ماں اور دو بیٹیوں کی لاشیں جبکہ تیسری بیٹی زخمی حالت میں ملی تھی ۔ مقتولہ کو بیٹیوں سمیت اپنے ہی سوتیلے بیٹے نے 15 روز قبل قتل ہونے والے باپ کی قبر پر قتل کیا تھا ۔ کچھ روز قبل اپنی دو بیویوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا ملک اصغر ڈھلو ں عرف بلو پیپلز پا رٹی کا دو مر تبہ ایم این اے اور ایم پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا تھا جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بلو کی 8 شادیاں تھیں۔

لاہور کے علاقے شادباغ کے چن شاہ قبرستان میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردا ت کے متعلق با و ثو ق ذرائع نے بتایاکہ قاتل حیدرعرف بھالو کے باپ شا د با غ کا ر ہا ئشی ملک اصغر ڈھلو ں عرف بلو پیپلز پا رٹی کا دو مر تبہ ایم این اے اور ایم پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا تھا، کئی افراد کے سا تھ کا روبا ری د شمنی بھی چلی آ رہی تھی ،مخا لفین کے دو افراد کے قتل میں جیل بھی کا ٹ چکا تھا اور ہر وقت اسلحہ بھی اپنے پاس ر کھتا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک اصغر نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں۔ روزنامہ 92 کے مطابق اس نے 8شا د یا ں کر رکھی تھیں ، جن میں سے اس کے 14بیٹے اور تیں بیٹیا ں ہیں۔ملک اصغر ڈھلوں نے اپنی تمام جائیداد قتل ہونے والی دو بیٹیوں 10سالہ سعدیہ اور 12سالہ روبینہ اور زخمی ہو نے وا لی14سالہ انعم کے نام کر رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی باقی بیویوں اور بچوں سے ناچاقی رہتی تھی۔اسی کی بنا پر چند روز قبل شیخوپو رہ میں اصغر بلو کی دو بیو یو ں نے اسے قتل کر دیا تھا۔

اسی جا ئیداد کے تنا ز ع پر 15سا ل قبل ا صغر بلو کے بیٹے حید رعر ف بھا لو کی ما ں گڑیا کو قتل ہو نے والی نا ئلہ (بیوی) کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا جس کا حیدر کو ر نج تھا۔حید راپنی سوتیلی ماں نائلہ اور سگی بہنوں کو با پ ملک اصغر کی قبر پر لے گیا۔ حیدر کے ہمرا ہ اس کابہنوئی سجا ول بھی تھا جہا ں انہو ں نے فا ئر نگ کر کے خواتین قتل کر د یا۔ 14سا لہ زخمی انعم نے پو لیس کو بیا ن ر یکا رڈ کرا دیا ، تہرے قتل کا مقد مہ حیدر اور سجاول کے خلا ف درج کیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور