صرف سیاستدان کرپٹ نہیں،معاشرے کاہرفردکرپٹ ہے،رضاربانی

صرف سیاستدان کرپٹ نہیں،معاشرے کاہرفردکرپٹ ہے،رضاربانی
صرف سیاستدان کرپٹ نہیں،معاشرے کاہرفردکرپٹ ہے،رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں یکطرفہ احتساب نہیں چلے گا اگر احتساب کی بات کرتے ہیں تو یہ بلا تفریق اوربلا امتیازہونا چاہیے۔انھوں نے سوال کیا کہ معاشرے میں کیا سیاستدا ن کے علاوہ کوئی اور نہیں رہتا؟صرف سیاستدان ہی کرپٹ نہیں،معاشرے کاہرفردکرپٹ ہے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہاسپیکر اورچیئرمین سینیٹ پرکسی آمرکوبھی انگلی اٹھانے کی جرات نہیں تھی جبکہ آج چیئرمین سینٹ پرانگلی اٹھائی جاتی ہے ،کیایہ مناسب ہے؟ گزشتہ 4 ،5 روزسے ایوان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،چیئرمین کی رولنگ کے بعد ردعمل میں وزیراعظم کانام بھی آگیا جبکہ میں نہیں سمجھتا وزیراعظم اس طرح سوچ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کاطریقہ کارآئین میں درج ہے،ہم آئینی طورپرمنتخب ہوکرآئے۔کون کہتاہے ہم بالواسطہ طورپرمنتخب ہوکرآئے؟