ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کیا ہیں؟، شیری رحمان

ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کیا ہیں؟، شیری رحمان
ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کیا ہیں؟، شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کیا ہیں؟حکومت آئی ایم ایف سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا ارکان پارلیمنٹ کا حق نہیں کہ انہیں فیصلوں سے آگاہ کیا جائے۔آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان میں آئی ہوئی ہے اور ریگولیٹری باڈیز میں جا رہی ہے، لوگوں سے مل رہی ہے۔