دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ، اس موقع پر دلہن کے دوپٹے پر کیا جملہ لکھا گیا تھا ؟ آپ بھی جانئے

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ، اس موقع پر دلہن کے دوپٹے پر کیا جملہ ...
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ، اس موقع پر دلہن کے دوپٹے پر کیا جملہ لکھا گیا تھا ؟ آپ بھی جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق دو مرتبہ ہوئی جبکہ شادی کی تقریب میں موبائل لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باعث سوشل میڈیا پر جوڑے کی کوئی تصویر نہ آسکی تاہم گزشتہ روز باضابطہ طور پر دپیکا اور رنویر نے شادی کی تصاویر جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈکون پڈوکون سرخ رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں تاہم اس جوڑے میں ایک ایسی خاص بات ہے جو کہ اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہو ئی ہے ۔دولہا اور دلہن نے بھارت کے نامور ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے زیب تن کیے جبکہ ساتھ ہی اس ہی ڈیزائنر کی بھاری اور مہنگا ترین زیور بھی پہنا۔

اس تصویر میں آپ دپیکا پڈوکون نے سر پر جو دوپٹہ لے رکھا ہے اس کی کنارے پر ہندی میں تحریر لکھی گئی ہے جو کہ اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔دپیکا پڈوکون نے یہ جوڑا 15 نومبر کو پہنا جس دن ان کی سندھی روایا ت کے مطابق دوبارہ شادی ہوئی ۔ اس کے دوپٹے پر سنسکرت زبان میں ایک دعا درج تھی، 'سدا سو بھاگیاوتی بھاوا' جس کا مطلب ہے، 'سدا سہاگن رہو'۔

مزید : تفریح