”میں ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے ۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ علاج کے اخراجات سے تنگ عوام جھولیاں اٹھا کر دعائیں دینے لگی

”میں ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے ۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”میں ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے ۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ علاج کے اخراجات سے تنگ عوام جھولیاں اٹھا کر دعائیں دینے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ میں ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے بارے میں مطمئن نہیں ہوں ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہسپتالوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے دو پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاج کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اسپتال اور نیشنل اسپتال کے بارے میں مطمئن نہیں ہوں، پرائیوٹ ہسپتالوں کا یہ مطلب نہیں کہ صرف پیسا ہی کمانا ہے۔ چیف جسٹس نے ہسپتالوں کی تعمیر سے متعلق ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ تفصیلی رپورٹ 19 نومبر کو پیش کریں ۔
دوسری جانب چیف جسٹس نے یو سی ایچ ہسپتال کی حالت زار پر از خود نوٹس بھی لے لیاہے اور اعلان کیاہے کہ وہ کل خود سہ پہر ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ یو سی ایچ ہسپتال کو ٹھیک کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -