پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایران کیلئے ایسا کام کردیا جو وہ خود اپنے لیے نہ کرسکا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوشش سے اغوا ہونے والے ایرانی گارڈز میں سے 5 کو بازیاب کرا لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بازیاب کروائے گئے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔بیان مین کہا گیا کہ عسکری قیادت کی زیر نگرانی باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے 12 سے 14 ایرانی گارڈز کو اغوا کرلیا تھا، جس کے بعد اس علاقے میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپ ’جیش العدل‘ نے ان کے اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا۔