دپیکا اور رنویر کی شادی تو ہو گئی ، اب کون سا جوڑا شادی کرنے جارہاہے ؟پریانکا چوپڑا نہیں بلکہ نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تو وہ گئی لیکن اب ان کے بعد ایک اور جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈی شو ’ کامیڈی نائٹ ود کپل ‘ کے میزبان کپل شرما 12 دسمبر کو اپنی محبوبہ گینی چاترتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جار ہے ہیں۔شادی کے بعد استقبالیہ کی دو تقاریب ہوں گی ممبئی اور امرتسر میں ۔کپل شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شادی بالکل سادہ طریقے سے کرنا چاہتے تھے لیکن گینی اپنے خاندان کی اکلوتی بیٹی ہے جس کے باعث اس کے گھر والے شادی کو شاندار انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور میں ان کے جذبات کو مکمل طو ر سمجھتاہوں جبکہ میری والدہ بھی شادی کو دھوم دھام سے منانا چاہتی ہیں ۔
تاہم دوسری جانب کپل شرمانے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شو کی جلد ہی دوبارہ شوٹنگ شروع کرنے جارہے ہیں ۔ کامیڈین گزشتہ کچھ عرصہ میں شدید دماغی تناﺅ سے گزرے ہیں تاہم اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کے شو کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے سلمان خان ان کی مدد کر رہے ہیں ۔