اس لڑکی کو جلا کر مار دیا گیا تھا لیکن اب اس کے مقدمے کا کیا بنا ؟ خبرآگئی 

Nov 16, 2018 | 02:59 PM

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری میں 30 ماہ قبل  مبینہ جلاکر ماری گئی شادی شدہ شریمتی جئہ مالا  مہیشوری کے کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا، آئی جی سندہ نے اور  وفاقی وزیر داخلہ  شہریار آفریدی کے حکم پر دیاسندھ ہائی کورٹ نے بھی  سیشن کورٹ کو مقدمے کی کاروائی 302 کے تحت چلانے کا  حکم نامہ جاری کردیا ۔
شریمتی جئے مالا کے ورثاء گذشتہ  تیس "30" ماہ سے حصول انصاف کے منتظر  یہ امر قابل ذکر ہےکہ  مقدمے میں نامزد 2 ملزمان لجپت اور نریندر کے نام تحقیقاتی افسر نے نکال دئے تھے جس کے بعد  لجپت اور نریندر   بھارت چلے گئے ورثاء کا الزام   مقدمے میں نامزد تین افراد مدن منوج اور پرکاش ضمانت پر ہے   جئہ مالا کی فائل بھی برنس وارڈ سے غائب کروا دی گئی  کئی ماہ تک مقدمہ درج ہونے نہیں دیا گیا  ورثاء کا الزام دوسری طرف عوامی سماجی اور   اقلیتی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے شریمتی جئے مالا کے ورثاء کو فوری انصاف فراہم کیا جائے واقعے میں ملوث جوابداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں