جنید صفدر کی سیاست میں اینٹری کی خبریں لیکن اب انہوں نے کیا کام شروع کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے یہ پکا سیاستدان ہی بنے گا

جنید صفدر کی سیاست میں اینٹری کی خبریں لیکن اب انہوں نے کیا کام شروع کردیا؟ ...
جنید صفدر کی سیاست میں اینٹری کی خبریں لیکن اب انہوں نے کیا کام شروع کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے یہ پکا سیاستدان ہی بنے گا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن سکول آف اکنامکس کے انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ میں ایم اے سیاسیات میں داخلہ لے لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق جنید صفدر لندن سکول آف اکنامکس میں ایک سال کیلئے ایم ایس سی پولیٹیکل سائنس (سیاسیات) کی تعلیم حاصل کریں گے۔ جنید صفدر تین ماہ کے پاکستان میں قیام کے بعد اکتوبر میں لندن گئے تھے ۔ جنید صفدر نے اس سے قبل یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے بیچلرز ڈگری ڈرہم یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس میں پاس کی تھی۔

لندن سکول آف اکنامکس کے ذرائع کے مطابق جنید صفدر اپنی نانی کے انتقال کے باعث پہلے چند ہفتوں کی کلاسز نہیں لے پائے تھے لیکن اب وہ باقاعدہ کلاسز لے رہے ہیں۔ لندن سکول آف اکنامکس کی پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ جنید صفدر پاکستانی طلبہ کی مختلف یونیوسٹیز اور کالجز میں ہونے والی تقریبات میں بھی باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔

مزید : قومی /برطانیہ /سیاست