پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح

پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح
پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں پہلے آسٹروٹرف کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے پہلے آسٹروٹرف کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے شارٹ لگا کر کیا۔ کرکٹ سٹیڈیم میں افتتاحی میچ چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے مابین کھیلا گیا۔ چمن میں بنایا گیا کرکٹ سٹیڈیم اپنی طرز کا پہلا کھیل کا میدان ہے جس میں تماشائیوں کیلئے تین پویلین بنائے گئے ہیں۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، بہت جلد اس سٹیڈیم میں بڑے کھلاڑی کرکٹ کھیلنے آئیں گے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کو پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں امن اور ترقی کیلئے کام کیا ہے۔

مزید :

کھیل -