نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزارت داخلہ کو میاں شہبازشریف کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط لکھ دیا گیاہے ۔
واضح رہے اس سے قبل نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو 10 اکتوبر کو طلب کیا تھا، سلمان شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔