احسان مانی نے پہلے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ۔۔۔۔نجم سیٹھی نے ایک بار پھر پی سی بی چیئرمین پر چڑھائی کر دی 

احسان مانی نے پہلے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ۔۔۔۔نجم سیٹھی نے ایک بار ...
احسان مانی نے پہلے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ۔۔۔۔نجم سیٹھی نے ایک بار پھر پی سی بی چیئرمین پر چڑھائی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کو دوسرا قانونی نوٹس بھیج دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے پی سی بی کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے ہتک عزت کیس میں دوسرا قانونی نو ٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی مد میں کوئی پیسہ نہیں لیا، اس سلسلے میں پی سی بی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے،پی سی بی نے اخراجات کی غلط تفصیلات پیش کیں اور سابق چیئرمین شہریار خان کی تفصیلات بھی میرے کھاتے میں شامل کردی گئیں اور گورننگ بورڈ میں انہیں بورڈ میں پیش کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے نوٹس کا جواب صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا نجم سیٹھی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورننگ بورڈ کے تمام اراکین کے اخراجات کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں اور پی سی بی ان کے حوالے سے غلط تفصیلات پیش کرنے پر معافی مانگے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2014سے 2018 تک کے بورڈ کے سربراہان کے تمام اخراجات کی تفصیل جاری کی تھیں جن کے مطابق نجم سیٹھی نے بحیثیت چیئرمین 7 کروڑ روپے اپنی ذات پر خرچ کیے تھے۔پی سی بی کی جانب سے تفصیلات جاری ہونے پر نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی پر ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اس رپورٹ کو یکسر مسترد اور اسے ذاتی مخاصمت پر مبنی جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل -