وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کو ائیرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی اور دھکے دینا مہنگا پڑ گیا ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا 

وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کو ائیرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی اور دھکے ...
وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کو ائیرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی اور دھکے دینا مہنگا پڑ گیا ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کو اسلام آباد ائیرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی اور دھکے دینا مہنگا پڑ گیا ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ انچارج اور وزیر سیاحت فدا حسین کو کل (ہفتے کے روز)سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر سیاحت گلگت و بلتستان فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ ارائیول انچارج کو مبینہ طور پر دھکا دینے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وزیر سیاحت اور ایئر پورٹ انچارج اسلام آباد کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس کل ( 17 نومبر ) کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مذکورہ ازخود نوٹس کی سماعت کریں گے۔ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پرواز منسوخ کی گئی تھی جس پر وزیر سیاحت فدا حسین نے ارائیول انچارج سے بدتمیزی کی، انہیں دھکا دیا کہ وہ گرتے گرتے بچے تھے،چیف جسٹس نے اس واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر سیاحت اور ائیرپورٹ انچارج کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ارائیول انچارج سے مبینہ بدتمیزی کرنے اور انہیں دھکا دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس سے قبل گلگت کی فلائٹ تیسرے روز بھی منسوخ کیے جانے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت دیگر مسافروں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے کوٹ جلا دیئے تھے اور فلائٹ منسوخ ہونے پر مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔