لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر ویوین رچرڈز کتنی دیر تک روتے رہے؟ فرنچائز کے مالک نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر ویوین رچرز ڈیڑھ گھنٹے تک روتے رہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ندیم عمر نے بتایا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ناکامی کے بعد ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹے تک روتے رہے۔ اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی اور اسے کراچی میں نہیں کھیلنا تھا مگر اس کے باوجود ویوین رچرز نے شہر قائد کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز نے شہر قائد کے دورے کے دوران میرے گھر پر ڈنر میں شرکت کی، سیر سپاٹے کئے اور گالف کھیلنے بھی گئے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد دنیا کو مثبت پیغام دینا تھا اور اس کا پاکستان کو بڑا فائدہ ہوا۔