سعد رفیق کے خلاف گواہ بننے سے انکار پر قیصر امین بٹ کو گرفتار کیاگیا :میئر لاہور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر لاہور مبشر جاوید نے الزام عائد کیاہے کہ نیب نے قیصر امین بٹ کو خواجہ سعد رفیق کیخلاف گواہ بننے کیلئے کہا تھا، انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق مبشر جاوید نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ قیصر امین بٹ کا طبی معائنہ کروایا جائے ، نیب جب بھی بلاتا تھا ،قیصر امین بٹ پیش ہوتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قیصر امین بٹ پر سعد رفیق کے خلاف گواہ بننے کیلئے دباﺅ تھا ، انکار پر ان کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب جو ریکارڈ مانگتاہے اس کودیا جاتا ہے ، قیصر امین بٹ اکثر بیمار رہتے ہیں ، ان کی بیماری سنجیدہ ہوگئی تو کوئی حادثہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیصر امین بٹ کو قانون کے مطابق ضمانت دی جائے ۔