بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسا دھماکہ خیز اعلان کر دیا کہ ہندوستان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے سارے خواب ہی چکنا چور کر دیئے 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسا دھماکہ خیز ...
 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسا دھماکہ خیز اعلان کر دیا کہ ہندوستان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے سارے خواب ہی چکنا چور کر دیئے 

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے یوراج سنگھ ، سریش رائنا ، گوتم گمبیر اور انڈین ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا ،ایسا اعلان کر دیا کہ ہندوستانی ٹیم کے ان چاروں بڑے کھلاڑیوں کے دل ہی ٹو ٹ جائیں گے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہونے سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اب انڈین ٹیم کو صرف 13 میچ مزید کھیلنے ہیں اس لئے ون ڈے ٹیم میں اب کوئی چھیڑ چھاڑ اور تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بھارت موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے برطانیہ جائے گا ۔روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہم ان 15 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں گے جو عالمی کپ کیلئے جائیں گے، اب بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں نہیں ہوں گی کیونکہ تبدیلیوں کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کریں اور ٹیم کے طور پر کھیلیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ چوٹوں کی زیادہ پریشانیاں نہیں ہوں گی جس کی وجہ سے ہمیں دیگر کھلاڑیوں کی جانب رخ کرنا پڑے۔شاستری نے کہا کہ ہمارے پاس اب زیادہ میچ نہیں بچے ہیں، ہمارے پاس صرف 13 میچ ہی ہیں ، اس لئے ہم ہر وقت بہترین ٹیم کو کھلانے کی کوشش کریں گے،ان 13 میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین میچوں کی سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی سیریز ہے،آسٹریلیائی ٹیم بھی اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستان آئے گی۔ روی شاستری کے اس بیان سے واضح ہوگیا کہ انڈیا کے ون ڈے سکواڈ میں واپسی کی کوششوں میں مصروف یوراج سنگھ ، سریش رینا اور گوتم گمبھیر جیسے بلے باز اب ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے جبکہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے بھی ورلڈ کپ میں کھیلنے کی ریس سے باہر ہو گئے ہیں ۔

مزید : کھیل