دوران پرواز میاں بیوی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ایسا کام شروع کردیا جو آپ نے آج تک جہاز میں کسی کو کرتے نہ دیکھا ہوگا

دوران پرواز میاں بیوی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ایسا کام شروع کردیا جو آپ ...
دوران پرواز میاں بیوی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ایسا کام شروع کردیا جو آپ نے آج تک جہاز میں کسی کو کرتے نہ دیکھا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)ورزش تو بہت اچھی بات ہے، ضرور کرنی چاہیے، مگر ایسے مشکوک سٹائل میں نہیں کرنی چاہیے کہ دیکھنے اسے ورزش کی بجائے کچھ اور سمجھ بیٹھیں۔ کچھ ایسی ہی مشکوک ورزش ایک جوڑے نے فضائی سفر کے دوران شروع کر دی، جسے دیکھنے والے ساتھی مسافر پہلے تو گھبرا ہی گئے، مگر پھر جب یقین ہوا کہ واقعی ورزش ہی کر رہے ہیں تو سب نے سکون کی سانس لی۔


اس دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں ایک شخص نے ایک خاتون کو اٹھا رکھا ہے۔ یہ دونوں بڑے مشکوک انداز میں لپٹ رہے ہیں اور کبھی بل کھاتے ہوئے ایک دوسرے کے گرد گھومنے لگتے ہیں۔ مسافر پہلے تو پریشان ہوئے کہ یہاں کچھ غلط کام ہو رہا ہے مگر پھر انہیں پتا چلا کہ یہ جوڑا یوگا میں مصروف ہے۔ مسافروں نے بھی جب ذرا غور سے دیکھا تو اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی یہ کوئی غلط حرکت نہیں کررہے تھے بلکہ ورزش میں مصروف تھے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو نکولس کولج نامی مسافر نے پوسٹ کی ہے۔ اسے اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد مرتبہ شیئر کیا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -