”دیگر جماعتیں بھی یوٹرن لیتی ہیں لیکن اگر آپ بہت زیادہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین یوٹرن لیتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی یوٹرن لیتی رہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور قائدین یوٹرن لیتے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی یوٹرن لیتی رہی ہیں لیکن اگر آپ بہت زیادہ یوٹرن لینا شروع کردیں تو وہیں پہنچ جاتے ہیں جہاں سے شروع ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غور کریں کہ یوٹرن لینے سے پارٹی کوفائدہ ہوا ہے یا نقصان ہواہے ، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یوٹرن لینے سے پارٹی کو فائدہ ہوا ہے تو بے شک یوٹرن لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو سب سے زیادہ نقصان یوٹرن لینے سے ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں ایتھکس کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ رویے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ چیئر مین سینیٹ بھی منتخب چیئرمین ہیں کیونکہ ان کومنتخب لوگوں نے منتخب کیاہے ۔