”عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ جو حکومت نہیں بنا سکتا وہ سب سے بڑا۔۔۔“ ارشاد بھٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن غصے سے لال پیلی ہو جائے گی

”عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ جو حکومت نہیں بنا سکتا وہ سب سے بڑا۔۔۔“ ...
”عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ جو حکومت نہیں بنا سکتا وہ سب سے بڑا۔۔۔“ ارشاد بھٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن غصے سے لال پیلی ہو جائے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان کے لئے اچھا ہوتا جوکہہ دیتے کہ جو حکومت نہیں بنا سکتا ، اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہوسکتا ، سارے سیاستدان عقل مند ہیں اور ہم سب بیوقوف ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کے لئے اچھا ہوتااگر یہ کہہ دیتے جو حکومت نہیں بنا سکتا اس سے بڑا بیو قوف کوئی نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان عقل مند ہیں او ر ہم سب بیو قوف ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ عمران خان نے سچ بولا اور وہ شاد اور آباد رہیں ہم جس حال میں ہے جی لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی اسمبلیوں میں گالم گلوچ او ر ماردھاڑ ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی ، ایتھکس کمیٹی کچھ نہیں کرسکے گی جب تک عمران خان ، نوازشریف اور آصف زرداری مل کر لائحہ عمل نہیں اپنائیں گے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ ان چیتوں کو ذمہ داریاں ان کی جانب سے تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں اس طرح نہیں کرتیں ،حکومتوں کے دل بڑے ہوتے ہیں، حکومت ریاست کی نمائندگی کرتی ہے اور ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، حکومت کوچاہئے کہ اپنے ایجنڈے پر فوکس کرے اور بے جا لڑائیوں میں نہ پڑے۔

مزید : قومی