صادق سنجرانی اربوں روپے کے عوض چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے، فواد چودھری اہمیت نہیں دیتے :سلیم صافی

صادق سنجرانی اربوں روپے کے عوض چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے، فواد چودھری اہمیت ...
صادق سنجرانی اربوں روپے کے عوض چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے، فواد چودھری اہمیت نہیں دیتے :سلیم صافی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ جو یوٹرن لیتاہے ، وہ کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا ، فواد چودھری دل سے سینیٹرز اور چیئر مین سینیٹ کواہمیت نہیں دیتے ، چیئر مین سینیٹ اربوں روپے کے عوض چیئر مین سینیٹ منتخب ہوئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ جو یوٹرن لیتا ہے وہ کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا ،لیڈر اپنے مقصد اور ترقی کیلئے دائیں بائیں ہوسکتا ہے لیکن یوٹرن بالکل نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا اگر یوٹرن لے لیتا تو اس کی مشکلات دوسرے دن ختم ہوجاتیں ، عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ عمران خان نہیں ہوتا یا پاکستان میں وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن اور لیڈر کبھی بھی اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بخوبی پتہ ہے کہ سینیٹر ز اور چیئر مین سینٹ کس طرح منتخب ہوئے ہیں ، اس لئے وہ دل سے سینیٹرز اور چیئرمین سینٹ کو اہمیت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی اربوں روپے کے عوض چیئر مین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔

مزید : قومی