بے وفا شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، لیکن اس سے پہلے انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتا رہا؟ جان کر ہر کوئی کانپ اُٹھے

بے وفا شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، لیکن اس سے پہلے انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتا ...
بے وفا شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، لیکن اس سے پہلے انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتا رہا؟ جان کر ہر کوئی کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)انسان کو قدرت نے اشرف المخلوقات تخلیق کیا ہے جس کے دل میں محبت، رحم، اور شفقت جیسے جذبات قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں، مگر افسوس کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو انسان ہونے کے باوجود سنگدلی میں درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ ایک ایسی ہی مثال آپ بھارتی نژاد برطانوی شہری نتیش پٹیل کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔
اخبار ”دی مرر“ کے مطابق متیش پٹیل نے عدالت میں مﺅقف اختیار کیا ہے کہ اپنی اہلیہ جیسیکا کے قتل سے اُس کا کوئی تعلق نہیں ہے، مگر بدقسمت خاتون کی موت سے چند روز قبل وہ انٹرنیٹ پر کیا کچھ سرچ کر رہا تھا، اس کے بارے میں سن کر ہی ہر کوئی حیران ہے۔ اس نے انٹرنیٹ پر جو الفاظ سرچ کیے ان میں ” میں اپنی اہلیہ کو کس طرح قتل کر سکتا ہوں؟ “ اور ” کیا قتل کرنے کیلئے مجھے کسی ساتھی کی ضرورت ہوگی؟“وغیرہ جیسے سوالات بھی شامل ہیں، لیکن پھر بھی وہ اس بات سے انکاری ہے کہ جیسیکا کا قتل اس نے کیا ہے۔
ایک موقع پر اس نے انٹرنیٹ پر یہ باتیں بھی سرچ کیں کہ ایک صحت مند شخص کو ہلاک کرنے کیلئے کتنی انسولین درکار ہوگی، کسی کو دم گھونٹ کا ہلاک کرنے کے متعلق بھی وہ انٹرنیٹ پر سرچ کرتا رہا،اور یہ بھی کہ گلا دبا کر کسی کو قتل کرنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ اس نے ڈارک ویب کے ذریعے کرائے کا قتل تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔ اپنی بیوی کی موت سے پہلے وہ انٹرنیٹ پر یہ بھی سرچ کر رہا تھا کہ بیوی کے مرنے کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے ، بیوی کی موت سے نمٹنے کیلئے چار طریقے کیا ہیں، اور بیوی کی موت کے بعد نئی زندگی کا آغاز کیسے کیا جاسکتا ہے۔ اس سب کے باوجود وہ اس بات کو ماننے سے انکار کر رہا ہے کہ جیسیکا کا قتل اس نے کیا ہے۔ اس مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -