دکان کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار، پولیس نے گرفتار کیا تو کیا وجہ بتادی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

دکان کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار، پولیس نے گرفتار کیا تو کیا ...
دکان کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار، پولیس نے گرفتار کیا تو کیا وجہ بتادی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  


لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو بم دھماکے کی دھمکی دینے جیسے انتہائی سنگین الزام میں گرفتار کیا گیا مگر جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اُس نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے شدید حیرت کے مارے چکر کھا گئے، کچھ تو شاید غش بھی کھا گئے ہوں گے۔

اخبار ”دی مرر“ کے مطابق ملزم نے ایک چکن شاپ کو دھماکے سے اڑادینے کی دھمکی دی تھی۔ کم از کم دکان کے ملازمین نے تو پولیس کو یہی بتایا تھا۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو کہنے لگا کہ میرا پیٹ خراب تھا اور میں نے کہا تھا کہ ”تمہارے واش روم میں دھماکا کرنے والا ہوں!“ ملزم کے مطابق دکان کے ملازمین نے غلطی سے یہ سمجھ لیا کہ اُس نے دکان کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 30 سالہ آرتھر پوسی کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ”ولیز چکن شیک“ کی ایک برانچ میں جھگڑا کرنے کے بعد اسے دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ آرتھر کا چکن شاپ کی سٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی اور سٹاف کا کہنا ہے کہ اس نے تلخ کلامی کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ بم دھماکہ کرکے دکان کو اُڑادے گا۔

عدالت میں آرتھر نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ”میری کچھ تلخ کلامی ضروری ہوئی لیکن میں نے جو کچھ کہا اس کے بارے میں بہت بڑی غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں نے دکان کو دھماکے سے اڑانے کی بات نہیں کی تھی۔ میں تو کہہ رہا تھا کہ میرا پیٹ خراب ہے، اتنا پریشر جمع ہوگیاہے کہ میں تمہارے ٹوائلٹ میں دھماکہ کرنے والا ہوں، نجانے انہیں کیوں یہ سمجھ آیا کہ میں نے دکان کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔“

آرتھر کے معصومانہ جواب پر عدالت میں موجود ہر شخص قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا، تاہم ریسٹورنٹ سٹاف کا پھر بھی اصرار تھا کہ ملزم نے باتھ روم کا ذکر نہیں کیا تھا بلکہ دکان کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کی اگلی پیشی 29 نومبر کے روز ہے، اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگلی پیشی سے پہلے اس کا ذہنی معائنہ بھی کروالیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ