”نئے پاکستان کے بارے میں تاریخ میں کتابیں لکھی جائیں گی اور۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ نئے پاکستان کے بارے میں تاریخ میں کتابیں لکھی جائیں گی ، عمران خان کی بڑی بات پرانے پاکستان والوں کی سمجھ میں نہیں آئے گی ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے اور اس کے بارے میں تاریخ میں کتابیں لکھی جائیں گی ، عمران خان نے اتنی بڑی بات کی ہے اور یہ پرانے پاکستان والے لوگوں کوکیسے سمجھ آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جب بڑے اداروں پر چھوٹے لوگوں کومسلط کردیا جاتاہے تو پھر ادارے بھی چھوٹے نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس وقت پارلیمنٹ میں جو کچھ ہورہا ہے ، اس کودیکھ کر لگتاہے کہ یہ سیاستدان اس قابل نہیں ہیں کہ ان کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہو ، یہ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے بلکہ اپنے چھوٹے چھوٹے لڑائی جھگڑوں میں پڑے رہیں گے ۔