ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آنے والے ایاز محسود کی بیٹی کی آج شادی تھی ، اس کا کیا بنا ؟ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آنے والے ایاز محسود کی بیٹی کی آج شادی تھی ، اس ...
 ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آنے والے ایاز محسود کی بیٹی کی آج شادی تھی ، اس کا کیا بنا ؟ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ڈی اے  کے اسلام آباد سے لاپتا ہونے اور ڈی آئی خان سے ویڈیو پیغام کے ذریعے منظر عام پر آنے والے   ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود خان کی بیٹی کی  آج ہونے والی شادی منسوخ کر دی گئی ،ایاز محسود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے فون پر رابطہ کیا اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے تاہم وہ گھر کب آئیں گے ؟اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود منظرعام پر آگئے، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون گم ہوگیا تھا اس لیے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کرسکا،میں ڈی آئی خان میں اپنے رشتہ دار کے گھر آیا ہوا ہوں اور خیریت سے ہوں، میں یہاں بالکل سیف اینڈ ساؤنڈ ہوں ،میں حکومت کا بے حد مشکور ہوں کہ میرے لئے سب نے سٹینڈ لیا ،میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کیسے ان کا شکریہ ادا کروں؟میرے موبائل فون کھو گئے ہیں اور اس لئے رابطہ نہ کرسکا ، میری درخواست ہے کہ میرے نام پر پریشانی نہ پھیلائی جائے اور نہ  ہی اداروں کوبدنام کیاجائے ۔

دوسری طرف ایاز محسود کی اہلیہ نے روزنامہ’’پاکستان ‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایاز محسود کا آج انہیں فون آیا تھا اور انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے تاہم وہ کب گھر واپس پہنچیں گے اس بارے میں انہوں نے آگاہ نہیں کیا ۔ایاز محسود کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی پر اسرار گمشدگی پر سارا خاندان ہی پریشان ہے اور اسی پریشانی میں ہم نے اپنی بیٹی کی آج ہونے والی شادی بھی منسوخ کر دی ہے ۔واضح رہے کہ  بیٹی کی شادی سے ایک روز پہلے ایاز محسود کی پر اسرار گمشدگی پر ان کے اہل خانہ نے تھانہ آبپارہ میں رپٹ بھی درج کروائی تھی ۔