پاکستانی خاتون سائنسدان نے استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ ایجاد کر لیا، اقوام متحدہ نے ان کیلئے کیا اعلان کر دیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی خاتون سائنسدان نے استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ ایجاد کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر خالدہ مسرت نے طریقہ ایجاد کر لیا ہے جس پر اقوام متحدہ نے ڈاکٹر خالدہ مسرت خان کو بین الاقوامی محقق برائے تحفظ آبی وسائل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون سائنسدان پنجاب یونیورسٹی کی سابق یونیسکو چیئر ہولڈر، ریسرچ آفیسر اور مرکز برائے مربوط پہاڑی علاقہ جات پر تحقیق کی بانی ڈائریکٹر اور سارک ریجن میں پہلی پروفیسر بھی ہیں۔ڈاکٹر خالدہ مسرت کا کہنا ہے کہ صرف لاہور میں روزانہ 90 کروڑ لیٹر پانی کو آلودہ ہونے سے بچا کر استعمال میں لایا جاسکتا ہے، خاتون سائنسدان وزیراعظم اور بااثر افراد سے تعاون کی توقع رکھتی ہیں۔
عالمی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر خالدہ مسرت خان اپنے گھر کے ضائع شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر ثابت کررہی ہیں کہ ان کا یہ کامیاب تجربہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔