جعلی ویزوں کے باعث ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کیساتھ سیالکوٹ پہنچتے ہی کیا سلوک کیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی گھبرا جائے گا

جعلی ویزوں کے باعث ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کیساتھ سیالکوٹ ...
جعلی ویزوں کے باعث ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کیساتھ سیالکوٹ پہنچتے ہی کیا سلوک کیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی گھبرا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی سے جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے 19 پاکستانیوں کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
ڈی پورٹ ہونے والے منظور حسین اور امانت علی سمیت مختلف اضلاع کے 19پاکستانی انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر ترکی گئے تھے جہاں جعلی ویزوں کی وجہ سے ترکی سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر کے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ائیر عریبیہ کی فلائٹ جی 9550 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جلد انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔