آئین کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہے اور اپوزیشن کیا بات کر رہی ہے؟ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان نے دوٹوک بات کہہ دی

آئین کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہے اور اپوزیشن کیا بات کر ...
آئین کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہے اور اپوزیشن کیا بات کر رہی ہے؟ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان نے دوٹوک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسف زئی نے کہا آئین کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئر مین سپیکر ہوتاہے ، کے پی کی پی اے سی کی کارکردگی دیگر صوبوں کی نسبت بہتر رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی کارکردگی دیگر صوبوں کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹیوں سے بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سپیکر پی اے سی کا چیئر مین ہوتاہے جبکہ اپوزیشن روایت کی بات کرتی ہے ، صوبائی اسمبلیوں کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا رول آف بزنس بنائیں ، کے پی اسمبلی کا سپیکر سوموٹو ایکشن لے سکتاہے لیکن د وسرے صوبوں میں سپیکر یہ کام نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں یہ قانون نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اصول سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی ، اصول قانون ہوتاہے اور یہ قانون ہم نے نہیں بنایا بلکہ تین سال پہلے بنایا گیاہے ۔

مزید :

قومی -