عمران خان کی یوٹرن والی بات درست ہے یا نہیں؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حیران کن بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ یوٹرن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بالکل درست بات کی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ گفتگو کرتے ہوئے کنودلشاد نے کہا کہ عمران خان نے یوٹرن کے حوالے سے بالکل درست بات کی ہے ، وزیر اعظم نے کہاہے کہ ملکی مفادات اور پارٹی مفادات میں یوٹرن لینے پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک نئے طریقے سے با ت کرتے ہیں ، وزیر اعظم کویوٹرن کی بجائے حکمت عملی کا لفظ استعمال کرناچاہئے تھا کیونکہ یوٹرن منفی معنوں میں لیا جاتاہے ۔