ایس پی طاہر داوڑ کے معاملے پر وزیراعظم کے ترجمان کے بیان کو کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے؟ معروف تجزیہ کار نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہاہے ایس پی طاہر داوڑ کے معاملے پر وزیر اعظم کے ترجمان کے بیان کو دنیا میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں کہتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ عمران خان کے یوٹرن لینے کے فیصلے کا آنے والے دنوں میں پتہ لگے گا ، ابھی تک دو تین بڑے یوٹرن لئے گئے ہیں، وزیر اعظم نے خواہ مخواہ اپنے آپ کو ہٹلر سے ملایا ، ہٹلر کی شہرت اچھی نہیں ہے اور یہ کوئی حکمت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی دھمکیوں پر بھی عمران خان کی حکومت نے یوٹرن لے لیا اور ان یوٹرنز پر تنقید اس لئے ہورہی کہ یہ اچھے فیصلوں پرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا پیمانہ آ ج کے سیاستدانوں کے ساتھ لگانا بہت مشکل ہے ، عمران خان نہ صرف کئی امور پر اپنے اچھے فیصلوں کو تبدیل کرچکے ہیں بلکہ ان کی کابینہ کے بیانات بھی ملک کیلئے بہت مضر ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے معاملے پر وزیر اعظم کے ترجمان کے بیان کو دنیا میں بار بار دیکھا جارہاہے وہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے ۔