اس خاتون کے بالوں کی لمبائی کتنی ہے؟ جان کر ہی ہر خاتون کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی ممالک میں خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن مغربی ممالک کی خواتین اور لڑکیاں بالوں سے جان چھڑاتی نظر آتی ہیں تاہم ایک برطانوی حسینہ کی خوبصورت اور انتہائی لمبی زلفوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کلیونی فرینکی نامی 32 سالہ خاتون اپنے بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں استعمال کرتی ہیں جس کے باعث ان کے بال 6 فٹ لمبے ہو گئے ہیں۔ خاتون اپنے بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے مخصوص شیمپو سے انہیں دھوتی بھی ہیں۔برطانوی خاتون کی 6فٹ لمبی گھنی خوبصورت زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے اور کچھ خواتین ان سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں۔