پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار ی میں اضافہ ہواہے :چیئر مین سرمایہ کار ی بورڈ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں پچھلے سال کی نسبت سرمایہ کاری میں دگنا اضافہ ہواہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شریف نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کئی مزید ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ہم کو ملک کو دنیا کے ایک سو اچھی معیشت کے حامل ملکوں کی صف میں آنے کا ٹاسک دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کاروباری موا قع موجود ہیں ۔ ہم ایک اکنامک زون بنارہے ہیں جس میں باہر کے ملکوں کیلئے بہت زیادہ دلچسپی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مالی سال جون میں پہلے کی نسبت بہتر انداز میں ختم ہوگا ۔