بینائی سے محروم جج یوسف سلیم کی پہلی تعیناتی، کس کچہری میں تعینات کئے گئے؟ نئی تاریخ رقم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بصارت سے محروم یوسف سلیم پاکستان کے پہلے سول جج مقرر ہونے کے بعد راولپنڈی کچہری میں باقاعدہ تربیتی ڈیوٹی پر تعینات ہو گئے۔
پاکستان کے پہلے سول جج مقرر ہونے پر جج یوسف سلیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوق سے قانون کی ڈگری حاصل کی، فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی مشن میں شریک ہونے پر بہت خوش ہوں۔ بصارت سے محروم 25 سالہ یوسف سلیم نے جج کے مقابلہ کا امتحان نمایاں پوزیشن سے پاس کیا۔ انہوں نے نابینا ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔