شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ کےتھانہ فیکڑی ایریا کی حدود قلعہ ستار شاہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہیدہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں کو دیکھتے ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آصف نامی پولیس اہلکارزخمی ہو گیا جسے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق پولیس اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاع ملتے ساتھ ہی ڈی پی او غازی صلاح الدین سمیت پولیس آفیسران ہسپتال پہنچ گئے۔غازی صلاح الدینایس پی میاں اکمل کی سربراہی میں ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی۔