ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ملک علاج میں تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے:مریم اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ملک علاج میں تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا جاتی اُمرا میںشریف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا، اُنہوں نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر ادویات دے کر خطرہ مول لیا جا رہا ہے، طبی لحاظ سے بار بار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز انتہائی خطرناک ہے، مرض کی تشخیص کے بغیر یہ خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ملک علاج میں تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ چکے ہیں، ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا، گردوں اور دیگر اعضا کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔